لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 1 جاں بحق
بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کے گوئی سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے اور گولہ باری
بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کے گوئی سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے اور گولہ باری سے ایک پاکستانی خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ متعدد افراد زخمی وہگئے ہیں
شیئرینگ :
بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کے گوئی سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے اور گولہ باری سے ایک پاکستانی خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ متعدد افراد زخمی وہگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کے گوئی سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے اور گولہ باری سے ایک پاکستانی خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ متعدد افراد زخمی وہگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے گوئی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بیگم جاں بحق ہوگئی۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے سہڑہ گاؤں کے رہائشی 60 سالہ سردار نسیم زخمی ہوگئے، بزرگ شہری کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔