پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افر
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 72 ہو چکی ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 72 ہو چکی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 72 ہو چکی ہے۔ پاکستان میں 3 ہزار 968 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 753 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 336 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 19 ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 214 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 22 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا کے 656 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 25 ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 220 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 215 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 118 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 34 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں اس وائرس سے ہلاکت کوئی نہیں ہے۔