غزہ میں صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ
غاصب صیہونی حکومت کے با وردی دہشتگردوں نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس پر حملہ
غاصب صیہونی حکومت نے سیکڑوں فلسطینی مزدوروں کو صوبہ قلقیلیہ سے گندے پانی کے نالوں کے راستے غرب اردن واپس لوٹانے کی کوشش کی ہے۔
شیئرینگ :
صیہونی دہشتگردوں نے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا ہے۔
لبنان کی العہد نیوز ایجنسی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے با وردی دہشتگردوں نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس پر حملہ کر کے فلسطینی عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے اپنی اس جارحیت میں آنسو گیس کا بے تحاشا استعمال بھی کیا ہے۔
ایک اور رپورٹ میں فلسطینی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے سیکڑوں فلسطینی مزدوروں کو صوبہ قلقیلیہ سے گندے پانی کے نالوں کے راستے غرب اردن واپس لوٹانے کی کوشش کی ہے۔
قلقیلیہ کے گورنر رافع رواجیہ کا کہنا ہے غاصب صیہونی حکومت نے یہ وحشیانہ اور پست کوشش، کورونا وائرس کے خلاف فلسطینی انتظامیہ کے محکمہ صحت کی کوششوں کو ناکام بنانے کی غرض سے کی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے صیہونی فوجیوں کے اس اقدام کا مقابلہ کیا اور انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی کہ فلسطینی مزدوروں کو اس توہین آمیز طریقے سے غرب اردن لوٹایا جائے۔