سعودی عرب ایک جانب یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں کورونا وائرس پھیلانے کی مجرمانہ کوشش کررہا ہے۔
یمن کے صوبے حضرموت کے علاقے الحشر کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ جارح سعودی اتحاد حضرموت اوراس علاقے کے عوام کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہا ہے
شیئرینگ :
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں کورونا وائرس پھیلانے کی مجرمانہ کوشش کررہا ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن کے صوبے حضرموت کے علاقے الحشر کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ جارح سعودی اتحاد حضرموت اوراس علاقے کے عوام کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
محمد علی الحوثی کا بیان آج ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب کل بروز جمعہ یمن کی حکومت نے حضرموت میں ایک شخص کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی۔ اس سے قبل یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن میں کورونا وائرس پھیلانے کی کوشش پر سعودی اتحاد کو متنبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔