ملک میں موجودہ وسائل کے زریعے کورونا ویکسین کی اندرون ملک تیار کریں گے
صدر ایران نے وزارت صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی سیکریٹریٹ کو کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔
انسداد کورونا ہیڈ کواٹر میں مختلف کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ نوجواں سائنسدانوں کی علمی صلاحیتوں اور کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کورونا ویکسین کی اندرون ملک تیاری دشوار نہیں ہو گی۔
شیئرینگ :
صدر ایران نے وزارت صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی سیکریٹریٹ کو کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔
ہفتے کے روز انسداد کورونا ہیڈ کواٹر میں مختلف کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ نوجواں سائنسدانوں کی علمی صلاحیتوں اور کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کورونا ویکسین کی اندرون ملک تیاری دشوار نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ایرانی ماہرین اندرون ملک انجام پانے والی تحقیقات اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تجربات اور تحقیقات کے تبادلے کے ذریعے، کورونا وائرس کے بیہیویئر کو سمجھنے اور اس کے بڑھنے کا راستہ روکنے کی راہوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
صدر ایران نے ملک میں اسمارٹ سوشل ڈسٹینسگ کے قومی منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عالمی ادارہ صحت کے بیان کردہ اصولوں کے مطابق مگر ایرانیوں کے طرز زندگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔