تاریخ شائع کریں2020 11 April گھنٹہ 22:56
خبر کا کوڈ : 458440

کراچی کو سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا

کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کراچی کی سب سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا
کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کراچی کی سب سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا۔
کراچی کو سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا
کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کراچی کی سب سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ  یونین کونسلز کے جو مخصوص مقامات، علاقے یا گلیاں متاثر ہیں صرف انہیں سیل کیا جائے گا۔ پوری یونین کونسل کو سیل کرنا آسان نہیں تھا اس میں کئی مسائل درپیش تھے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ہفتے کی شام ڈپٹی کمشنر شرقی نے ضلع کی 11 یونین کونسل کو سیل کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں یو سی 21 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یوسی 7 ڈالمیا، یو سی 8 جمالی کالونی، یوسی 22 گلشن، یو سی 27 پہلوان گوٹھ، یو سی 29 گلزار ہجری، یو سی 30 صفورہ، یو سی فیصل کینٹ، یو سی 2 منظور کالونی، یو سی 9 جیکب لائن اور یو سی 10 جمشید کوارٹرز شامل تھی تاہم  چند ہی گھنٹوں بعد صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے لیا۔
https://taghribnews.com/vdceev8e7jh8nei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ