تاریخ شائع کریں2020 12 April گھنٹہ 23:28
خبر کا کوڈ : 458577

معاشرے میں موجود غریب افراد کی معاشی مدد کرنا حکومت اسلامی کی ذمہ  داری ہے

اگر حکومت اسلامی عوام سے زکات اور خمس وصول کرے تو اس کو ٹیکس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے فقہ سیاسی کے درس خارج میں کہا " مختلف روایات کے دقیق مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ معاشرے کے فقیر اور مالی اعتبار سے کمزرو افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری حکومت اسلامی کی ہے
معاشرے میں موجود غریب افراد کی معاشی مدد کرنا حکومت اسلامی کی ذمہ  داری ہے
معاشرے میں موجود غریب افراد کی معاشی مدد کرنا حکومت اسلامی کی ذمہ  داری ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے فقہ سیاسی کے درس خارج میں کہا " مختلف روایات کے دقیق مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ معاشرے کے فقیر اور مالی اعتبار سے کمزرو افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری حکومت اسلامی کی ہے۔ اگر معاشرے میں فقیر افراد موجود ہیں تو حکومت اسلامی کی ذمہ داری ہے اس طرح ان کی مالی معاوت کرے کہ وہ افراد غریب طبقے سے نکل کر متوسط طبقہ میں داخل ہوجائیں۔ یعنی اس طرح ان کی  مدد کی جائے کہ مالی اعتبار سے غریب طبقہ ختم ہوجائے اور صرف متوسط اور بالا طبقہ باقی رہ جائے۔
انہوں نے مزید کہا اگر حکومت اسلامی عوام سے زکات اور خمس وصول کرے تو اس کو ٹیکس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ بلکل اسی طرح جیسے امام علی علیہ السلام نے حکومتی امور انجام دیے تھے اور یہ امور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ اگر زکات کا نظام صحیح انداز میں اجرا کیا جائے تو معاشرے پر برکات الھی کا نزول ہوگا۔اگر ہم اسلامی اقتصادی نظام کی جانب بڑھے تو ملک سے اقتصادی مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfecdjew6dtta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ