تاریخ شائع کریں2020 18 April گھنٹہ 22:51
خبر کا کوڈ : 459347

فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں قدس کی آزادی کی واحد امید ہیں

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی خیریت دریافت کرنے پر اسماعیل ہنیه کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور فلسطین کی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقوق کا محافظ رہا ہے
فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں قدس کی آزادی کی واحد امید ہیں
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور فلسطین کی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقوق کا محافظ رہا ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیه اور فلسطین کی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخاله نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے علیحدہ علیحدہ  ٹیلی فونی گفتگو میں علی لاریجانی کی کورونا میں مبتلا ہونے پر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ہوئے علی لاریجانی کو ہمیشہ علاقے میں مزاحمتی محاذ کا محافظ اور اہم ستون قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی خیریت دریافت کرنے پر اسماعیل ہنیه کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں جب دنیا کو کورونا وائرس کا سامنا ہے، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے غزہ کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے اور امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو نہیں اٹھایا جو امریکہ اور اسرائیل کی غیرانسانی اور غیر اخلاقی ماہیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علی لاریجانی نے جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخاله سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کے لئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔ 
https://taghribnews.com/vdcba9bazrhbsfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ