ایران کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اور کامیابی
ایران کی نالج بیس کمپنیوں نے تہران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ٹیکنیکل آلات کی رونمائی کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر برائے سائنس و ٹکنالوجی سورنا ستاری نے آج تہران میں کورونا کی روک تھام میں مددگار متعدد ٹکنیکل مصنوعات کا افتتاح کیا۔
شیئرینگ :
ایران کی نالج بیس کمپنیوں نے تہران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ٹیکنیکل آلات کی رونمائی کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر برائے سائنس و ٹکنالوجی سورنا ستاری نے آج تہران میں کورونا کی روک تھام میں مددگار متعدد ٹکنیکل مصنوعات کا افتتاح کیا۔ ان مصنوعات میں کورونا کی تشخیص کے لئے ریپڈ ڈیٹکشن کٹس، ایزولیشن، ٹسٹ سینسر سے لیس اوزون گیس جنریٹر، لوگوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے والے گیٹ و ڈس انفیکشن گیٹ، طبی عملے کے لئے نینو ٹکنالوجی کی حامل جدید لچکدار شیلڈ، انسداد کورونا سسٹم اور خوراک و سیکورٹی سے متعلق ٹاک ایپ وغیرہ شامل ہیں۔
درایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ایران میں اب تک تقریبا چھپن ہزار کورونا کے مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے لوٹ چکے ہیں-
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے اپنی روزامہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں تیرہ سو چوہتر نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یوں مجموعی طور پر ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اسی ّ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ ہو چکی ہے جن میں سے ستر فیصد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں تہتر مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...