کینیڈا کے وزیر اعظم نے امریکہ کے لیے سرحدوں کی بندش میں توسیع کردی
امریکہ اور کینیڈا نے گزشتہ مہینے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کئے جانے سے اتفاق کیا تھا جو اس ہفتے کو ختم ہو رہی ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور انکے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرحدی پابندیوں کی مدت مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دی جائے
شیئرینگ :
کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور انکے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرحدی پابندیوں کی مدت مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دی جائے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن تروڈو کا کہنا تھا کہ امریکہ اور کینیڈا کے مابین غیر ضروری سفر پر عائد پابندیاں دونوں ممالک کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے۔
امریکہ اور کینیڈا نے گزشتہ مہینے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کئے جانے سے اتفاق کیا تھا جو اس ہفتے کو ختم ہو رہی ہے۔
امریکہ اور کینیڈا کے مابین سرحدی پابندیوں کی مدت بڑھائے جانے سے اتفاق ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب کورونا وائرس کے پھیلاؤ، ہلاکتوں اور مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ سر فہرست ہے۔
کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ٹرمپ حکومت کی کمزوری، ناتوانی اور ناکامی پر کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 7 لاکھ 38 ہزار 913 افراد کورونا میں مبتلا جبکہ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اُدھر کینیڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد 33 ہزار جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر چکی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...