تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد و وحدت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کریں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق غلط اطلاعات فراہم کرنے پر دنیا کو متنبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق غلط اطلاعات فراہم کرنے پر دنیا کو متنبہ کیا ہے۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق غلط اطلاعات فراہم کرنے پر دنیا کو متنبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق غلط اطلاعات فراہم اور نشر کرنے پر متنبہ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد و وحدت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر صحت و تندرستی کے حوالے سے غلط انفارمیشن شیئر کئے جانے پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو جانا چائے۔
انتونیو گوتریس نے انتباہ ایسے میں دیا ہے کہ جب امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی فنڈنگ روک دی۔
ٹرمپ نے بارہا یہ دعوی کیا کہ کورونا وائرس سے متعلق چین نے شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا اور عالمی ادارہ صحت نے بھی چین کا ساتھ دیا۔
کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ٹرمپ حکومت کی کمزوری، ناتوانی اور ناکامی پر کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔