صدر پاکستان کا علما سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضر
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔
شیئرینگ :
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ صدر مملکت کا علما سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔
رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ اس وبا کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کوروناکےخلاف جنگ اورقومی کاوشوں کوتقویت دینے میں علماکرام کاکردارنہایت اہم اورکلیدی ہے۔
مساجدکے منبرومحراب سے آنےوالی آوازکاعوام خصوصی احترام کرتے اور نہایت توجہ سے سنتے ہیں۔علماکرام شرعی احکامات کی پاسداری اورفرائض بجا لاتے ہوئےعوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔
معاون خصوصی نے کہاکہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کرعبادات فرمائیں۔ ماہ صیام کی رحمتوں سے ہرگھرمنور ہوگا۔ا