شام میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف احتجاج
شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے عوام، امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے عوام، امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
شیئرینگ :
شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے عوام، امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے قامشلی کے مکینوں نے شام میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج امریکی فوج کی 4 بکتر بند گاڑیوں کو جو تل خمیس کے علاقے سے گذرنے کی کوشش کر رہی تھیں ان کے راستے کو روک دیا جس کے بعد امریکہ کی بکتر بند گاڑیاں اپنے اڈوں کی جانب جانے پر مجبور ہوئیں۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے خلاف قامشلی کے عوام نے مزاحمت ایسے میں کی کہ انھیں جنگی طیاروں کی حمایت حاصل تھی۔
شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قامشلی کے مکین امریکی فوجیوں کی تاک میں رہتے ہیں اور جب بھی وہ اس علاقے سے گذرنے کی کوشش کرتے ہیں علاقے کے مکین ان کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔