بہت ہی جلد قدس شریف مسلمان جوانوں کے ہاتھ سے آزاد ہوگا
حضرت آیت الله نوری همدانی نے فرمایا ہے کہ بہت ہی جلد قدس شریف مسلمان جوانوں کے ہاتھ سے آزاد ہوگا انہوں نے اپنے پیغام میں بیان کیا: اس وقت عالم اسلام اور بین الاقوامی سطح پر سب سے اہم مسئلہ قدس شریف و فلسطین ہے
شیئرینگ :
حضرت آیت الله نوری همدانی نے فرمایا ہے کہ بہت ہی جلد قدس شریف مسلمان جوانوں کے ہاتھ سے آزاد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت آیت الله نوری همدانی نے عالمی یوم قدس بیان الاقوامی کانفرنس کے لئے اپنے پیغام ارسال کیا اور تاکید کی : بہت ہی جلد قدس شریف مسلمان جوانوں کے ہاتھ سے آزاد ہوگا اور صیہونی ظالم حکومت ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بیان کیا: اس وقت عالم اسلام اور بین الاقوامی سطح پر سب سے اہم مسئلہ قدس شریف و فلسطین ہے ۔ ایک اہم نکتہ جو قرآن کریم میں بارہا تاکید ہوا ہے ظلم سے مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے سورہ مبارکہ نساء کی آیت ۷۵ .« وَمَا لَکمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ» اور سورہ مبارکہ انعام آیت ۷۲ :«إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِی سَبِیلِ اللَّهِ وَالَّذِینَ آوَوْا وَنَصَرُوا أُولَئِک بَعْضُهُمْ أَوْلِیاءُ بَعْضٍ وَالَّذِینَ آمَنُوا وَلَمْ یهَاجِرُوا مَا لَکمْ مِنْ وَلَایتِهِمْ مِنْ شَیءٍ حَتَّى یهَاجِرُوا وَإِنِ اسْتَنْصَرُوکمْ فِی الدِّینِ فَعَلَیکمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَى قَوْمٍ بَینَکمْ وَبَینَهُمْ مِیثَاقٌ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : افسوس کی بات ہے اسلامی ادارے اور خاص کر بعض وہ مسلمان جو ہر سال لاکھوں کی تعداد میں قرآن پوری دنیا میں تقسیم کرتے ہیں اور خود قرآن و حرمین شریفین کے خادم ہونے کا جھوٹا دعوا کرتے ہیں اور قرآن کی آیات پر عمل نہیں کرتے اور ظالم کی حمایت کرتے ہیں اور مظلوم کے حقوق کو پامال کرتے ہیں، اپنے تعاون یا پردے کے پیچھے سازش یا موت کی خاموشی کے ذریعہ سامراجی و صیہونی کے ظلم کو قوی کرتے ہیں۔