ایرانی پراسرار سب میرین کی غیر ملکی جرائد میں گونج
ایرانی سب میرین کا امریکہ کی Boeing BA Orca extra-large uncrewed underwater vehicle (XLUUV) سب میرین سے موازنہ کیا جاسکتا ہے لیکن بلاشبہ ایران میں اس کی لاگت امریکی سب میرین سے کہیں کم آئی ہو گی
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران میں نئی آبدوزوں کی رونمائی کے بعد غیر ملکی جریدے فوربس میگزین نے لکھا ہے کہ ایران بغیر پائلٹ سب میرین بیڑے کے کلب بیڑے میں شامل ہوگیا ہے۔
امریکی ہفتہ وار 'فوربس' میگزین نے رواں ہفتے میں ایران کی نئی آبدوز کی رونمائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ Uncrewed Underwater Vehicle (UUV) سسٹم پر مشتمل اس آبدوز کی ایرانی بحری بیڑے میں شمولیت کے ساتھ ہی ایران کی منظم جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
فوربس نے مزید لکھا ہے کہ پراسرار سب میرین کی رونمائی کے بعد ایران بحریہ کے اس ایلیٹ کلب میں داخل ہوگیا ہے جس میں اب تک بس امریکہ اور برطانیہ ہی شامل ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے ہے کہ ایرانی سب میرین کا امریکہ کی Boeing BA Orca extra-large uncrewed underwater vehicle (XLUUV) سب میرین سے موازنہ کیا جاسکتا ہے لیکن بلاشبہ ایران میں اس کی لاگت امریکی سب میرین سے کہیں کم آئی ہو گی۔
فوربس نے مزید لکھا ہے کہ اس سب میرین کے ایرنی بحری بیڑے میں اضافے کے بعد خطے میں ایرانی فوجی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔