تاریخ شائع کریں2020 4 August گھنٹہ 19:03
خبر کا کوڈ : 471530

یمن اور شام کے قومی ذخائر اور وسائل کو امریکہ اور سعودی عرب لوٹ رہے ہیں،

امریکہ خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے ذریعہ علاقائی ذخائر اور قدرتی وسائل کو لوٹ رہا ہے۔ وزير خارجہ یمن
یمن اور شام کے قومی ذخائر اور وسائل کو امریکہ اور سعودی عرب لوٹ رہے ہیں،
المسیرہ کے حوالے سے خبر ہے کہ یمن میں اسلامی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ قومی نجات حکومت کے وزير خارجہ ہشام شرف نے کہا ہے کہ یمن اور شام کے قومی ذخائر اور وسائل کو امریکہ اور سعودی عرب  لوٹ رہے ہیں۔

ہشام شرف نے شامی کرد  تنظیم قسد اور امریکہ کے درمیان شام کا  تیل چوری کرنے کے معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے ذریعہ علاقائی ذخائر اور قدرتی وسائل کو لوٹ رہا ہے اور اسے اس سلسلے میں سعودی عرب کی پشتپناہی بھی حاصل ہے۔

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کی کرد تنظیم قسد کے ساتھ تیل چوری کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا معاہدہ باطل، غیر قانونی  اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ہشام شرف نے کہا کہ جس طرح امریکہ شام کا تیل چوری کررہا ہے اسی طرح سعودی عرب امریکی پشتپناہی اور حمایت کے ذریعہ یمن کے تیل اور گيس کے ذخائرکو لوٹ رہا ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب دونوں شام اور یمن کے قومی وسائل اور ذخائر کو لوٹ رہے ہیں البت امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت ہمیشہ جاری نہیں رہےگی۔
https://taghribnews.com/vdcjtvexyuqeaiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ