کورونا سے نمٹنے میں ٹرمپ حکومت کی ناکامی کا تازہ ترین ثبوت ہے،
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایک بار پھر کورونا کا مقابلہ کرنے میں حکومت کی ناکامی پر شدید تنقید کی ہے۔
شیئرینگ :
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے ادارے سی ڈی سی کے احکامات کو اچانک معطل کر دینا اس بحرانِ کورونا سے نمٹنے میں ٹرمپ حکومت کی ناکامی کا تازہ ترین ثبوت ہے اور اس کی بنا پر بہت سے امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے اور اسی کے تحت ایک دوسرے پر ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنس کے حملے تیز ہو گئے ہیں اور کرونا بحران پر قابو پانے میں ٹرمپ کی ناکامی کو ڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ان کی حکومت پر تنقید کا ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔
امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی حکومت خاص طور سے ٹرمپ کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کئے جانے کی بنا پر سخت تنقیدوں کا سامنا ہے۔