سری لنکا میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
شیئرینگ :
بدھ کے روز سری لنکا کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ صرف ایک گارمنٹ فیکٹری میں 830 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں اور مزید ایک ہزار افراد کو گھر تک محدود ہوکر قرنطینہ میں رہنے کی سخت ہدایات دی گئ ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دو علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔
وزارتِ صحت نے ہر قسم کی پارٹیوں، میلوں، عوامی اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ اسکول، کالجوں اور جامعات کے ساتھ ساتھ عوامی ٹرانسپورٹ میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔