دہشتگرد امریکہ کا ایک اور ٹولہ شام سے عراق میں داخل۔
جنگی ساز و سامان کے ساتھ امریکہ کے باوردی دہشتگردوں (فوجیوں) کا تیسرا قافلہ شام سے عراق میں داخل ہو گیا۔
شیئرینگ :
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی دہشتگردوں کا یہ قافلہ، الجزیرہ میں واقع اپنے فوجی اڈوں سے الولید کی غیر قانونی گزرگاہ کے ذریعے عراق میں داخل ہوا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ منگل اور اتوار کے روز بھی فوجی ساز و سامان کے ساتھ امریکی دہشتگردوں کے دو ٹولے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی دہشتگرد اور انکی حمایت یافتہ کرد فورس کا، شام کے صوبوں الحسکہ اور دیرالزور میں تیل کے اہم علاقوں پر قابض ہیں۔