رہبر معظم آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای آج قوم سے خطاب کریں گے
مقام معظم رہبری ہر سال پہلی فروردین مطابق اکیس مارچ کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرماتے تھے
شیئرینگ :
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج بروز اتوار عید نوروز کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔
رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ پر جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر براہ راست نشر کیا جائیگا اور دنیا بھر کے عوام اس وقت ان کے تاریخ ساز خطاب کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ہر سال نوروز کی آمد پر پہلی فروردین مطابق اکیس مارچ کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرماتے تھے جسے اس بار عالمی وبا کے سبب ملتوی کر دیا گیا۔