تاریخ شائع کریں2021 12 April گھنٹہ 14:37
خبر کا کوڈ : 499674

سعودی اتحاد کی آپس میں شدید لڑائی

اطلاعات کے مطابق ابوظہبی سے وابستہ عبوری کونسل اور ریاض سے وابستہ مستعفی حکومت کے حامیوں کے درمیان ایک بار پھر شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے۔
سعودی اتحاد کی آپس میں شدید لڑائی
جنوبی یمن سے سعودی اتحاد سے وابستہ مقامی مسلح گروپوں میں شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہورہی ہيں۔

اطلاعات کے مطابق ابوظہبی سے وابستہ عبوری کونسل اور ریاض سے وابستہ مستعفی حکومت کے حامیوں کے درمیان ایک بار پھر شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ متحارب گروپوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہيں ہوا ہے۔

 رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران " عبوری کونسل سے وابستہ عناصر نے منصور ہادی کی مستعفی حکومت کے حامیوں کے خلاف لڑنے کے مقصد سے بڑی مقدار میں فوجی وسائل المراقشہ اور احور سیکٹر پر بھیجے ہیں۔

دوسری جانب متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لئے کی جانے والی کوششيں بھی لاحاصل رہی ہيں۔

 منصور ہادی سے وابستہ عناصر نے المراقشہ پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے جبکہ ان کا رقیب دھڑا اس علاقے سے ان کے فوری انخلاء کا مطالبہ کر رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ منصور ہادی سے وابستہ عناصر نے المراقشہ سے نکلنے سے انکار کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciy3a55t1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ