ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ عراق کیلئے انتہائی اہم اور اسٹریٹجک ہے
ظریف کے دورہ بغداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ عراق، ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح میں ایک موثر کردار ادا کرنے والے فرد اور ایرانی سفارتی نظام کے نمائندے ہیں۔
شیئرینگ :
عراقی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر "قاسم العرجی" نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کا حالیہ دورہ بغداد، عراق کیلئے انتہائی اہم اور اسٹریٹجک ہے۔
ان خیالات کا اظہار عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے بغداد کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سے ایک ملاقات کے دوران، گفتکو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ظریف کے دورہ بغداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ عراق، ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح میں ایک موثر کردار ادا کرنے والے فرد اور ایرانی سفارتی نظام کے نمائندے ہیں۔
عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے ظریف سے عراق اور علاقے کے فوجی اور سلامتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے خطے میں قیام امن اور استحکام سے متعلق ایران کے اہم اور موثر کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملکوں اور خطے میں قیام استحکام کیلئے داعش دہشتگرد گروہ سے نمٹنے میں تعاون پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ العرجی نے اس سے پہلے عراق میں تعینات افغانستان کے سفیر سے بات چیت کی۔
واضح رہے کہ عراق اور افغانستان میں امریکی فوج موجود ہیں اور ان ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں؛ اور عوام اور عراقی حکومت کی باضابطہ درخواست کے باوجود امریکہ، اپنی فوجیوں کے انخلا کو تعلل کا شکار کرتے ہوئے بہانہ بناتا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...