ایران میں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ ایرج مسجدی نے امید ظاہر کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہوگا۔
شیئرینگ :
عراق میں متعین ایران کے سفیر نے بغداد کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔
العالم ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے سفیر ایرج مسجدی کا کہنا تھا کہ بغداد کی میزبانی میں تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ ایرج مسجدی نے امید ظاہر کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہوگا۔
ایران کے سفیر نے کہا کہ مذاکرات میں تہران اور ریاض میں سفارت خانے دوبارہ کھولے جانے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے اور امید ہے کہ بات چیت کے اگلے دور میں کسی مثبت نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق سیمت خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ سیکورٹی لحاظ سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ، خطے ملکوں کو علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے تیار رہنا چاہیے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...