2018 کے خونریز حملے کے ذمہ دار دہشت گرد کو پھانسی کی سزا
میڈیا رپورٹ کے مطابق، گروپ لیڈر نے پہلے ہی ایران میں کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔
شیئرینگ :
ایران نے جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں 2018 کے خونریز حملے کے ذمہ دار دہشت گرد گروپ حرکت النضال کے سرغنہ حبیب فرج اللہ چعب کو پھانسی دے دی۔
چعب کو ہفتہ کے روز تہران میں پھانسی دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، گروپ لیڈر نے پہلے ہی ایران میں کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔
22 ستمبر 2018 کو صوبے خوزستان کے جنوب مغربی شہر اہواز میں اس وقت کم از کم 25 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جب کئی نامعلوم دہشت گردوں نے وہاں پر فوجی پریڈ دیکھنے والے ہجوم پر بے مقصد فائرنگ کر دی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...