تاریخ شائع کریں2023 12 May گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 593175

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے کمیشن کے سربراہ کراچی پہنچ گے

کراچی میں ایرانی قونصلر جنرل حسن نوری ان نے جناح بین الاقوامی ائیرپورٹ میں وحید جلال زادہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے کمیشن کے سربراہ کراچی پہنچ گے
 ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے کمیشن کے سربراہ کی قیادت میں پارلیمانی وفد پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گیا۔

ایرانی وفد صوبے سندھ کے حکام کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

کراچی میں ایرانی قونصلر جنرل حسن نوری ان نے جناح بین الاقوامی ائیرپورٹ میں وحید جلال زادہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

ایرانی وفد صوبائی پارلیمانی سربراہ اور پاکستانی خارجہ پالیسی کی کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کرے گا۔

یاد رہے کہ جلال زادہ عالمی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لئے منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایرانی وفد نے پاکستان کے آئین کی 50ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران ملکی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

ایرانی پارلیمانی وفد جمعہ کے روز کراچی کے مرکز میں "قائد اعظم" کے نام سے مشہور بانی پاکستان محمد علی جناح کی قبر پر حاضری دینے جا رہا ہے۔

کراچی میں مقیم ایرانی طلباء اور ہم وطنوں کے ایک گروپ سے ملاقات بندرگاہی شہر کراچی میں ایرانی پارلیمانی وفد کے دوسرے پروگراموں میں سے ایک ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcjateiiuqehvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ