یوکرین صدر زیلنسکی سات صنعتی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے
جاپان اور امریکہ کی حکومتوں کے ذرائع نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ہیروشیما میں سات صنعتی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔
شیئرینگ :
جاپان اور امریکہ کی حکومتوں کے ذرائع نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ہیروشیما میں سات صنعتی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا دورہ جاپان اس ملک پر روس کے حملے کے بعد کسی ایشیائی ملک کا ان کا پہلا دورہ ہے۔
اس سے قبل جاپانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ زیلنسکی سات صنعتی ممالک کے رہنماؤں سے آن لائن خطاب کریں گے۔
حالیہ ہفتوں میں انہوں نے یورپی ممالک اٹلی، فرانس، انگلینڈ اور جرمنی کا سفر کیا تھا جن کے رہنما بھی سات صنعتی ممالک کے اجلاس میں شریک ہیں۔