قائد اسلامی انقلاب نے ایڈمیرل علی شمخانی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کردیا
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک فرمان میں ایڈمیرل علی شمخانی کو ایران کی ایکسپیڈنسی کونسل کا رکن اور اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا۔
شیئرینگ :
قائد اسلامی انقلاب نے ایڈمیرل علی شمخانی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک فرمان میں ایڈمیرل علی شمخانی کو ایران کی ایکسپیڈنسی کونسل کا رکن اور اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علی اکبر احمدیان کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ بھی مقرر کیا۔
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حکم نامے میں شمخانی کا گزشتہ 10 سالوں سے ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز علی اکبر احمدیان کو ایرانی اعلی قومی سلامتی کا نیا سیکرٹری مقرر کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...