روس اور جنوبی افریقہ کے صدور کے درمیان بات چیت، اناج کی برآمد کے معاہدے پر توجہ مرکوز
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے جنوبی افریقی ہم منصب سیرل رامافوسا نے ایک فون کال میں دو طرفہ تعاون اور اناج کی برآمد کے معاہدے سمیت بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، کریملن نے ہفتے کے روز اطلاع دی۔
شیئرینگ :
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے جنوبی افریقی ہم منصب سیرل رامافوسا نے ایک فون کال میں دو طرفہ تعاون اور اناج کی برآمد کے معاہدے سمیت بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، کریملن نے ہفتے کے روز اطلاع دی۔
کریملن کے پریس آفس نے اعلان کیا کہ پوٹن نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سے کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج کی نقل و حمل کے معاہدے کی بنیاد پر روسی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: استنبول معاہدوں کے بارے میں گفتگو کے دوران ولادیمیر پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور اقوام متحدہ کے درمیان روسی خوراک اور معدنی کھادوں کی برآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد، جو افریقی ممالک سمیت ضرورت مند ممالک کو اناج بھیجنا ہے، پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
بحیرہ اسود کے انیشی ایٹو معاہدے پر جسے اناج معاہدہ کہا جاتا ہے، ترکی، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے گزشتہ جولائی کو استنبول میں دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کا مقصد یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد دوبارہ شروع کرنا تھا جو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
اس معاہدے کو اس کے نفاذ کے بعد سے کئی بار بڑھایا جا چکا ہے، آخری بار 18 مئی کو دو ماہ کے لیے تھا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں کہا ہے کہ ان کا ملک فی الحال بحیرہ اسود کے غلہ کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کی حمایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں دیکھ رہا ہے۔
پیوٹن کی حکومت کے وزیر خارجہ نے مزید کہا: میں نہیں جانتا کہ جو لوگ بحیرہ اسود کے اس منصوبے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کے پاس کیا دلیلیں ہیں، کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا، یوکرین کی اناج کی برآمدات طویل عرصے سے تجارتی ہو چکی ہیں۔
لاوروف نے استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر (JCC) کے اعدادوشمار کی طرف اشارہ کیا، جس میں بحیرہ اسود کی اسکیم کے تحت یوکرین کی زرعی مصنوعات کی ترسیل کرنے والے تمام بحری جہازوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان اعدادوشمار کے مطابق یوکرین سے ہر ماہ دو بحری جہاز ضرورت مند ممالک کے لیے بھیجے جانے چاہیے تھے لیکن اب ان جہازوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...