تہران میں پاکستان کے سفیر کی شیراز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت
رحیم حیات قریشی نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا: "شاہ چراغ مزار پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد، ہم ایران کی حکومت اور برادر قوم کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں"۔
شیئرینگ :
تہران میں پاکستان کے سفیر نے شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
رحیم حیات قریشی نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا: "شاہ چراغ مزار پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد، ہم ایران کی حکومت اور برادر قوم کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں"۔
انہوں نے شیراز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا: اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں دہشت گردی سے لڑنے کے ہمارے پختہ عزم کو کبھی متاثر نہیں کریں گی۔
اسی طرح آج پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام بالخصوص شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اتوار کی رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک بندہ شہید اور آٹھ زخمی ہو گئے۔