صدر سید ابراہیم رئیسی سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ملاقات
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوزا کی دعوت پر 15 ویں بریکس پلس سربراہی اجلاس میں سیاسی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
شیئرینگ :
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جنوبی افریقہ میں بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوزا کی دعوت پر 15 ویں بریکس پلس سربراہی اجلاس میں سیاسی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
مذکورہ اجلاس 70 ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہورہا ہے۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اس سربراہی اجلاس میں شرکت اور تقریر کے علاوہ وہاں موجود متعدد ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات سے پہلے ایران کے صدر نے اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
ایران کے صدر کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ایران باضابطہ طور پر بریکس گروپ کا رکن بن گیا ہے۔