جنوبی کوریا کے وزیر دفاع لی جونگ سوپ کی اپنے پولینڈ کے ہم منصب ماریوس بلاسزاک کے ساتھ ملاقات کا مقصد دفاعی اور فوجی ہتھیاروں کے شعبوں میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینا ہے۔
شیئرینگ :
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آج پولینڈ روانہ ہوں گے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات اور دو طرفہ دفاعی تعاون میں توسیع اور فوجی ہتھیاروں کی برآمدات میں اضافے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع لی جونگ سوپ کی اپنے پولینڈ کے ہم منصب ماریوس بلاسزاک کے ساتھ ملاقات کا مقصد دفاعی اور فوجی ہتھیاروں کے شعبوں میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ لی جونگ سوپ کے چار روزہ دورے سے پولینڈ کو فوجی اور دفاعی ہتھیاروں کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔
لی جونگ سوپ 31ویں ایم ایس پی او انٹرنیشنل ڈیفنس انڈسٹری نمائش میں شرکت کرنے والے تجارتی اداروں کی تیاری کے عمل کا بھی جائزہ لیں گے اور ان کوریائی اداروں کے ساتھ فوجی ہتھیاروں کی برآمدات میں اضافے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ یہ نمائش اگلے ہفتے سے پولینڈ میں منعقد ہو گی۔
سیئول سے دفاعی صنعتوں کی درآمد میں اضافے کی بدولت، پولینڈ اس سال جنوری سے اپریل کے عرصے میں جنوبی کوریا کے لیے تجارت کا پانچواں بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔
جنوبی کوریا کی بین الاقوامی تجارتی تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں سیول نے پولینڈ کو 255 ملین ڈالر مالیت کے ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھیجی ہیں۔
پولینڈ نے جنوبی کوریا کو K2 ٹینکوں کی خریداری کے لیے تقریباً 460 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...