ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر کی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات
ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبد اللہ العنزی نے اتوار کی دوپہر وزارت خارجہ میں حاضر ہوکر، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات کی اور اپنے سفارتی دستاويزات ان کے حوالے کئے۔
ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبد اللہ العنزی نے اتوار کی دوپہر وزارت خارجہ میں حاضر ہوکر، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں عبد اللہ العنزی نے اپنے سفارتی دستاویز وزیر خارجہ کے حوالے کئے۔
گزشتہ 5 ستمبر کو سعودی عرب میں ایران کے وزیر علی رضا عنایتی ریاض پہنچے تھے جبکہ اسی دن ایران میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ بن سعود العنزی بھی تہران پہنچے تھے ۔