آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے آیتالله غلامرضا صلواتی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام
مرحوم امام راحل حضرت امام خمینیؒ کی تحریک اور مرجعیت کو فروغ دینے میں پیش پیش تھے، اور کئی سال تک جلاوطنی کی مصیبتیں برداشت کیں، اور اپنی بابرکت زندگی اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے علوم کو فروغ دینے میں گزاری۔
شیئرینگ :
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے آیتالله غلامرضا صلواتی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: مرحوم دور حاضر کی ممتاز شخصیات میں سے تھے، ایک ایسے استاد تھے جو علم و عمل میں مثالی اور زہد و تقویٰ کے لحاظ سے ممتاز تھے۔
تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا صلواتی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی خبر ملی، سن کر بہت افسوس ہوا۔
مرحوم دور حاضر کی ممتاز شخصیات میں سے تھے، ایک ایسے استاد تھے جو علم و عمل میں مثالی اور زہد و تقویٰ کے لحاظ سے ممتاز تھے۔
مرحوم امام راحل حضرت امام خمینیؒ کی تحریک اور مرجعیت کو فروغ دینے میں پیش پیش تھے، اور کئی سال تک جلاوطنی کی مصیبتیں برداشت کیں، اور اپنی بابرکت زندگی اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے علوم کو فروغ دینے میں گزاری۔
میں اس عالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد کی وفات پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، طلباء اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے علو درجات کے لئے بارگاہ الہی میں دعاگو ہوں۔