ایران و سعود عرب کا باہمی احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے عمومی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور دیگر امور پر گفتگو کی۔
شیئرینگ :
فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے عمومی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور دیگر امور پر گفتگو کی۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ مشرق وسطی میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے۔
انہوں نے یوکرائن جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کو فوری طور پر ختم کرکے باہمی صلح و مشورے سے اختلافات کو حل کیا جائے۔
انہوں نے سوڈانی جنگ کے فریقوں سے بھی کشیدگی میں کمی لانے اور سویلین کی حفاظت کی اپیل کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...