تاریخ شائع کریں2023 25 September گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 608174

عراق میں داعش کی باقیات کے خاتمے کے لیے دیالہ میں سیکورٹی آپریشنز کا اعلان

یہ سیکورٹی آپریشن آج صبح صوبہ دیالی کے شمال میں المقدادیہ کے سیکورٹی ایریا میں تین مرکزی اہداف سے شروع ہوا۔
عراق میں داعش کی باقیات کے خاتمے کے لیے دیالہ میں سیکورٹی آپریشنز کا اعلان
عراقی میڈیا سورسز نے دیالہ میں داعش کی باقیات کے خلف سیکیورٹی آپریشنز کی اطلاع دی ہے۔

عراقی ذرائع نے داعش کی باقیات کے خاتمے کے لیے دیالہ میں سیکورٹی آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔

یہ سیکورٹی آپریشن آج صبح صوبہ دیالی کے شمال میں المقدادیہ کے سیکورٹی ایریا میں تین مرکزی اہداف سے شروع ہوا۔

عراقی سیکورٹی فورسز نے انجینیئرنگ اور اینٹی ایکسپلوزیو یونٹ کے تعاون سے المقددیہ کے شمال میں 4 دیہاتوں کا مانیٹرنگ آپریشن شروع کیا۔

اس آپریشن میں علاقے کے باغات کو دھماکہ خیز مواد سے محفوظ بنانا، داعش کی خفیہ پناہ گاہوں کی تلاش اور مطلوب عناصر کا تعاقب شامل ہے۔

مذکورہ آپریشن، علاقے کے باغات سے (مائنز اور دھماکہ خیز مواد) کو ڈسپوز کر نے کے لئے 4 کلومیٹر کی گہرائی پر انجام پا رہا ہے جس سے خطے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی سیکیورٹی قوانین کی  خلاف ورزی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

عراقی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز  بھی دیالہ کے شمال مشرق میں ایک آپریشن کیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق اب بھی داعش کی باقیات کے خلاف برسرپیکار ہے۔ عراقی سیکورٹی فورسز داعش اور اس کے مفرور عناصر کے دوبارہ ابھرنے کے خطرے کے پیش نظر پورے ملک میں داعش کی باقیات کا  صفایا کرنے کے لئے تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم داعش کے باقی ماندہ عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینویٰ، انبار کے علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfecdvjw6dxya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ