آج اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی طاقت سے بالاتر ہوچکا ہے
ہماری جنگ عراق سے نہیں تھی ، بلکہ یہ مسلط کردہ جنگ اس ایران سے تھی جس کے انقلاب کو ابھی صرف انیس مہینے ہوئے تھے، اور اس نے اس جنگ میں مغرب و مشرق کی سپر طاقتوں اور یورپی ملکوں کے مقابلے میں استقامت کی تھی.
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کماںڈر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج علاقائی طاقت بالاتر ہو چکا ہے کہا ہے کہ ڈون کے میدان میں ایران عالمی سطح پر صاحب سبک ہے ۔
سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے منگل کی شام دستاویزی فلم پرچمدار کی تقریب رونمائي سے خطاب میں ملک میں جاری ہفتہ دفاع مقدس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ عراق سے نہیں تھی ، بلکہ یہ مسلط کردہ جنگ اس ایران سے تھی جس کے انقلاب کو ابھی صرف انیس مہینے ہوئے تھے، اور اس نے اس جنگ میں مغرب و مشرق کی سپر طاقتوں اور یورپی ملکوں کے مقابلے میں استقامت کی تھی.
انھوں نے کہا کہ اس نظام کو ختم اور ایران کے ٹکڑے کرنے کے لئے تقریبا تیس ممالک ہمارے مقابلے پر آئے تھے لیکن خدا کے لطف و کرم اور عوام کی استقامت کے باعث نہ صرف یہ کہ ہم نے ان کی جنگی مشینری پر غلبہ حاصل کیا بلکہ اپنی سرزمین کا ایک مربع میٹر بھی نہیں دیا اور اپنا ارادہ ان پر مسلط کردیا ۔
جنرل حاجی زادہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی طاقت سے بالاتر ہوچکا ہے دستاویزی فلم "پرچمدار" کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کے گمنام سپاہیوں کی چالیس سالہ انتھک محنت اور مساعی کی روایت کرنے والی فلم قرار دیا۔
انھوں کہا کہ ڈرون کے میدان ایران ایک عالمی طاقت بن چکا ہے اور ڈرون طیاروں بنانے کی تکنیک اور ٹیکنالوجی میں صاحب سبک ہے یعنی اس کا اپنا طریقہ کار اور ٹیکنالوجی ہے۔
سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے دستاویز فلم "پرچمدار"کے ہدایتکار محمد شلتوکی اور ان کی ٹیم کے سبھی عوامل کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نہ امام (خمینی رحمت علیہ ) کو دیکھا نہ انقلاب کے زمانے کو دیکھا اور نہ ہی جنگ دیکھی لیکن چشم دل سے سب کچھ درک کیا اور سمجھا ہے ۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اس دستاویزی فلم میں آپ دیکھیں گے کہ ہم کہاں ہیں ۔ ہم چند کلومیٹر کے فاصلے سے نظر نہیں آتے تھے لیکن آج محدود نہیں ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ آج ڈرون سے صرف جاسوسی، نگرانی، جنگی اور دفاعی کام نہیں لئے جاتے بلکہ ہم ان سے دسیوں مشن میں کام لے سکتے ہیں