وسیلہ اور واسطہ کا نظام سب سے اہم نظام ہے کہ جو انسان کو خدا تک پہنچاتا ہے
حجت الاسلام صفائی بوشہری نے کہا: علمائے کرام الہٰی ہدایت کا مظہر، سیرت معصومین علیہم السلام کے بیان کرنے والے اور دین الہی پر دشمن کے حملوں کے خلاف مدافع ہوتے ہیں۔
شیئرینگ :
ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) بوشہر کی نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب میں شہداء اسلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے انسان کو انسانی کمالات تک پہنچنے کے لیے پیدا کیا اور اسی لیے اسے ہدایت کا ذریعہ عطا کیا۔
امام جمعہ بوشہر نے کہا: اگر کوئی شخص عقل گرا اور عقلیت پسند بننا چاہتا ہے تو اسے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے عقلیت کی طرف ہدایت اور رہنمائی کرے ۔ یہ وسیلہ اور واسطہ کا نظام سب سے اہم نظام ہے کہ جو انسان کو خدا تک پہنچاتا ہے اور وہ انبیاء و ائمہ علیہم السلام ہیں اور پھر تیسرے مرحلے میں علماء کرام ہیں جو قرآنی دستورات کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
حجت الاسلام صفائی بوشہری نے کہا: علمائے کرام الہٰی ہدایت کا مظہر، سیرت معصومین علیہم السلام کے بیان کرنے والے اور دین الہی پر دشمن کے حملوں کے خلاف مدافع ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: نظام خلق میں علماء کا مقام بہت اہم اور بنیادی ہے۔ نظام ہدایت میں علماء کا کردار انسان کے لئے نجات دہندہ اور اسے تکامل تک پہنچانے کا ہے۔
حجت الاسلام صفائی بوشہری نے طلباء کی کامیابی کے عوامل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: علم حاصل کرنا اور سخت کوشش کرنا اور اس سلسلے میں اپنی پوری توجہ کو مرکوز رکھنا کامیابی کےعوامل میں سے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...