حسین امیر عبداللّہیان کی نور تھری سیٹلائٹ کےکامیاب خلائی مشن پر مبارکباد
میں نور تھری سیٹلائٹ کی خلا میں کامیاب روانگی پر ملک کے خلائي ، دفاعی اور سائنسی میدانوں میں سرگرم سبھی ماہرین اور سائنسدانوں نیز ایران کے عظیم عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شیئرینگ :
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے نور تھری سیٹلائٹ کےکامیاب خلائی مشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے نوجوان ماہرین کی فکر اور دن رات کی محنتوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ میں نور تھری سیٹلائٹ کی خلا میں کامیاب روانگی پر ملک کے خلائي ، دفاعی اور سائنسی میدانوں میں سرگرم سبھی ماہرین اور سائنسدانوں نیز ایران کے عظیم عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے لکھا ہے کہ یہ قابل فخر پروجکٹ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس شعبے اور خلائي صنعت میں سرگرم ، ملک کے نوجوان ماہرین اور سائنسدانوں کی رات دن کی محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عیسی زارع پور نے گزشتہ روز نور تھری سیٹلائٹ کی خلا میں کامیاب روانگی کی خبر دی تھی ۔
انھوں نے بتایا کہ سپاہ پاسداران کی ایر اسپیس فورس کے ماہرین کی کاوشوں کے نتیجے میں نور تھری سیٹلائٹ ، قاصد خلائي جہاز سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا اور اس نے زمین کے 450 کلومیٹر کے مدار پر اپنا کام شروع کردیا ہے۔