شامی دفاعی نظام نے حلب پر صہیونی حملے کے بعد جوابی کاروائی کی ہے۔
شام پر صہیونی فورسز نے فضائی حملہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے شامی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے حلب پر فضائی حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق شام کے شمالی صوبے حلب میں کئی مقامات پر بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم نقصانات کےبارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
صہیونی حملوں کے بعد شامی دفاعی سسٹم فعال ہوگیا اور دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنانا شروع کیا جس کے بعد دشمن کے طیارے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں شامی دفاعی میزائل فائر کرنے کی تھیں۔
https://taghribnews.com/vdcdsn099yt0xj6.432y.html