مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے نئے میزائل حملے
مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔لبنانی مزاحمت کی جانب سے میزائل حملے کے بعد بالائی الجلیل میں کریات شمونا اور دیگر علاقوں میں خطرے کا سائرن بج گیا۔
شیئرینگ :
میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے نئے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔لبنانی مزاحمت کی جانب سے میزائل حملے کے بعد بالائی الجلیل میں کریات شمونا اور دیگر علاقوں میں خطرے کا سائرن بج گیا۔
در این اثناء لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا: غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور دلاوران مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے شبعا کے میدانوں میں صیہونی ٹھکانے زبدین کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی کارروائیاں طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تجاوزات کے بعد شروع ہوئیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی کئی بار اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا قبضہ ہے اور صیہونی فوج اس علاقے میں پھنسی ہوئی ہے۔