ریلی کے شرکاء سے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے پاراچنار واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا
شیئرینگ :
پاکستان کے شہر کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن صوبہ سندھ کی جانب سے حمایت مظلومین پاراچنار ماتمی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب نیوز کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حمایت مظلومین پاراچنار عظیم الشان ریلی میں خصوصی شرکت کی۔
اس ریلی کا انعقاد شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن صوبہ سندھ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں دیگر تنظیموں کے افراد اور عام شہریوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
ریلی کے شرکاء سے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے پاراچنار واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
واضھ رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران فتنہ پرور عناصر کی جانب سے پاراچنار کے شیعہ مومنین کی گاڑیوں کو روک پر انکے بہیمانہ قتل عام کے بعد سے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوچکا ہے جس میں اب تکی اطلاعات کے مطابق سو کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں۔