غیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے۔
شیئرینگ :
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے۔ تمام غیرملکی پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ غیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتاہے، عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت اور نسل کشی پرجوابدہ ٹھہرائے،
پاکستان فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتاہے، پاکستان لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتاہے اور فلسطین میں غیرمشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے۔