یورپ رائے دینے کی اخلاقی پوزیشن ہی کھو چکا ہے:ایران
یورپ کو اپنے مسائل اور غلطیوں بشمول یوکرین تنازعہ کو دوسروں کے لئے مسائل کھڑے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس پیج پر یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اینریک مورا کے ساتھ بعض اہم مسائل کے ساتھ ساتھ جوہری مذاکرات کے امکان اور نئی صورت حال میں پابندی ہٹانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مورا سے کہا گیا کہ یورپی یونین اس براعظم اور بین الاقوامی مسائل اور چیلنجوں کے حوالے سے اپنا متکبرانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرے، یورپ کو اپنے مسائل اور غلطیوں بشمول یوکرین تنازعہ کو دوسروں کے لئے مسائل کھڑے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کے پاس انسانی حقوق کے بارے میں دوسروں کو مشورہ دینے کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے، خاص طور پر غزہ میں نسل کشی میں اس کے تین اہم ترین رکن ممالک کی شرکت کے بعد تو وہ رائے دینے کی اخلاقی پوزیشن ہی کھو چکا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ نے ذمہ دارانہ جذبے اور خوداعتمادی کے فقدان کی وجہ سے ایران کے ایٹمی مسئلے میں اپنے آپ کو ایک بااثر کھلاڑی کے طور پر ایک عرصے سے دور رکھا ہے، یورپ کو عالمی منظرنامے کے تحت اپنی نئی تشکیل کی ضرورت ہے۔