شام کے وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت۔
شیئرینگ :
شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ملک کے شمالی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے خلاف آپریشن کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ملک کے شمالی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے خلاف آپریشن کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شامی حکومت اور قوم دہشت گرد گروہوں اور ان کے حامیوں کو ماضی کی طرح پوری اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکام بنائیں گی۔
اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان اور فلسطین میں صیہونی رجیم کی شکست کے بعد شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کو امریکی صیہونی منصوبہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔