خطے میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں امریکہ اور صہیونی حکومت کی مذموم کوشش ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کی دوبارہ سرگرمیوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہر شکل اور صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں امریکہ اور صہیونی حکومت کی طرف سے خطے کو عدم استحکام کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
بقائی نے کہا کہ بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مربوط کوشش کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آستانہ امن عمل کی تین ضامن ریاستوں ایران، ترکی اور روس کے درمیان معاہدے کی بنیاد پر حلب اور ادلیب کے مضافاتی علاقوں کو محفوظ علاقے قرار دیا گیا ہے۔
ان علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے آستانہ حملوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔