تاریخ شائع کریں2024 8 December گھنٹہ 22:54
خبر کا کوڈ : 660127

جنرل محسن رضائی کا شام کی صورت حال پر ردعمل کا اظہار

شام میں مداخلت کا نتیجہ، لیبیا، افغانستان اور عراق جیسی تباہی اور نا امنی کی صورت میں نکلے گا۔جنرل محسن رضائی
جنرل محسن رضائی کا شام کی صورت حال پر ردعمل کا اظہار
 رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر جنرل محسن رضائی نے شام کی موجودہ صورت حال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کہا کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ اس ملک کے عوام کو کرنا چاہیے۔

ایران کے تشخیص مصلحت نظام کے رکن نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ شام میں امریکہ اور اسرائیل سمیت غیر ملکی اداکاروں کی مداخلت کا نتیجہ، لیبیا، افغانستان اور عراق جیسی تباہی اور نا امنی کی صورت میں نکلے گا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام نے اتوار کی صبح دمشق پر دھاوا بول کر صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کا خاتمہ کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdcb5gb0zrhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ