کرسمس کے موقع پر صدر پزشکیان کا پوپ فرانسس کے نام پیغام
نئے سال میں مظلوم اقوام بالخصوص فلسطینی عوام کے لئے امن، سلامتی اور آزادی کے لیے موثر اقدامات دیکھنے کو ملیں گے
شیئرینگ :
ایرانی صدر نے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے نام ایک تہنیتی پیغام میں مظلوم فلسطینیوں کی سلامتی، امن اور آزادی کے حصول کے لیے موثر اقدامات کی امید ظاہر کی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پوپ فرانسس اور دنیا کے تمام توحید پرستوں کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے 2025ء کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ع کا یوم ولادت، دنیا بھر میں انصاف، امن اور آزادی کے حصول کے لیے الہی احکام اور تمام انبیاء کی اعلی تعلیمات کو یاد کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ عالمی معاشرے میں انبیائے الہی کی صفات کی عکاسی آج کی انسانیت کے لیے انسانی کمالات کے حصول کی بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سال میں مظلوم اقوام بالخصوص فلسطینی عوام کے لئے امن، سلامتی اور آزادی کے لیے موثر اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔