جاسوسی کی ڈیوائس نصب کرنے کا مقصد اسپتال میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا تھا تاہم مزاحمتی فورسز نے اس کا بر وقت پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔
شیئرینگ :
غزہ میں مزاحمتی فورسز نے غاصب صہیونی حکومت کی ایک جاسوس ڈیوائس کا سراغ لگا لیا۔
تقریب نیوز: غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کے ایک اسپتال میں مزاحمتی فورسز نے ایک ایسی جاسوسی کرنے والی ڈیوائس کا پتہ لگا لیا جو اسپتال کی دیوار کے اندر نصب کی گئی تھی۔
یہ ڈیوائس اسپتال میں ہونے والی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لئے غاصب صہیونی فورسز کی جانب سے نصب کی گئی تھی جسے دیوار توڑ کر باہر نکالا گیا۔
جاسوسی کی ڈیوائس نصب کرنے کا مقصد اسپتال میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا تھا تاہم مزاحمتی فورسز نے اس کا بر وقت پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔