تاریخ شائع کریں2024 26 December گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 662048

شام: امریکی اور ترک حمایت یافتہ دہشتگردوں میں شدید لڑائی

ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمال مغربی الحسکہ کے علاقے "ابو راسین" میں قسد کے ٹھکانوں کو راکٹ اور توپخانے سے نشانہ بنایا۔
شام: امریکی اور ترک حمایت یافتہ دہشتگردوں میں شدید لڑائی
شام کے شہر حلب میں امریکہ حمایت یافتہ قسد ملیشیا اور ترکی کے حامی تکفیریوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

تقریب نیوز: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک نیوز نے خبر دی ہے کہ شام میں امریکہ اور ترکی کے حمایت یافتہ عناصر کے درمیان لڑائی شدت اختیار کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حمایت یافتہ ملیشیا قسد نے ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا حلب کے مضافاتی علاقے میں حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ 

قسد نے حلب کے جنوب میں واقع دیہاتوں پر ہونے والے اس حملے میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر کے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

علاوہ ازین قسد نے حلب کے جنوب مشرقی علاقے "منبج" کے قریب ایک اور حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے ہتھیار تباہ کر دیے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ علاقے میں جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

ترک فوج نے بھی "تشرین ڈیم" اور دیگر متنازعہ علاقوں پر بھاری توپخانے اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے ہیں جس سے ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں، اسپوٹنک نے رپورٹ کیا کہ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمال مغربی الحسکہ کے علاقے "ابو راسین" میں قسد کے ٹھکانوں کو راکٹ اور توپخانے سے نشانہ بنایا۔

ان حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfj0dvcw6dvxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ