تاریخ شائع کریں2024 20 April گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 632438

ایران کی پالیسی صبر و تحمل اور صلح پر مبنی ہے

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بین الاقوامی ہلال احمر کی خاتون سربراہ میریانا ایگر سے ملاقات کی۔
ایران کی پالیسی صبر و تحمل اور صلح پر مبنی ہے
ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں بین الاقوامی ہلال احمر کی سربراہ سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بین الاقوامی ہلال احمر کی خاتون سربراہ میریانا ایگر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں نے فلسطین سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے اس موقع پر فلسطین مخصوصا غزہ میں انسانی امداد کے لئے ہلال احمر کی کوششوں کی قدردانی کی اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ غزہ میں انسانی امداد سیاست ٖغلط پالیسی کی بھینٹ چڑھنے کی وجہ سے ایک بحران میں بدل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران درپیش ہے۔ نتن یاہو کی جانب سے رفح پر حملہ بحران کو مزید سخت کرسکتا ہے۔

عبداللہیان نے کشیدگی میں مزید اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی صبر و تحمل اور صلح پر مبنی ہے۔

اس موقع پر بین الاقوامی ہلال احمر کی سربراہ میریانا ایگر نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

انہوں نے رفح میں درپیش حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کسی قسم کے انسانی بحران سے بچنے کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcfm0dvcw6dmja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ